خلیج اردو
اسلام آباد: شہید صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ان کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں جہاں سے رپورٹ کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس کی درخواست پر مرحوم کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کے دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، ان کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔