خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئےی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم جمعرات کو قاہرہ پہنچے اور یو اے ای اور مصر کے تعلقات کی 50 سالہ تعللقات کا جشن منانے سے متعلق تقریبات میں شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ 50 سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر ایک بندھن، خزانہ، پشت اور بھائی تھا اور رہے گا ۔
شعب مصر شعب وفيْ .. وقيادتها قيادة أصيلة.. طوال خمسين عاماً كانوا معنا منذ بداية تأسيس دولتنا .. كانت وستبقى مصر هي السند والذخر والظهر والأخ الذي لا نستغني عنه. pic.twitter.com/s4csID3uXq
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 27, 2022
مصر پہنچنے کے فوراً بعد شیخ محمد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج میں نے اپنے بھائی عزت مآب صدر عبدالفتاح السیسی سے دونوں ممالک کے غیر معمولی تعلقات کے 50 سال کی تقریبات کے موقع پر ملاقات کی۔ میں نے انہیں اور مصر کے پیارے عوام کو ان کے بھائیوں کی مبارکباد دی۔ امارات کے عوام، اور مصر، اس کے عوام اور اس کی قیادت کے لیے مسلسل خوشحالی اور استحکام کے لیے ان کی خواہشات کا اظہار کیا۔
التقيت اليوم أخي فخامة الرئيس عبدالفتاح السيسي بمناسبة احتفالات الدولتين بخمسين عاماً من العلاقات الاستثنائية … نقلت له ولشعب مصر الحبيب تحيات إخوتهم شعب الإمارات .. وتمنياتهم بدوام الازدهار والاستقرار لمصر وشعبها وقيادتها pic.twitter.com/zTWwudVkP6
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) October 27, 2022
قاہرہ میں تقریب کے موقع پر مصر اور متحدہ عرب امارات ایک دل دو قالب کے نعرے کے تحت بڑی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں دونوں ممالک کے وزراء اور حکام شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں تقریباً 1,800 اماراتی اور مصری شخصیات شریک ہیں جن میں سیاست دان، اعلیٰ حکام، تاجر، دانشور، اختراع کار، میڈیا پروفیشنلز اور عوامی شخصیات شامل ہیں۔
Source: Khaleej Times