پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، انڈیا کے الزامات بے بنیاد ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو: انڈیا کے الزامات بے بنیاد،

خلیج اردو
اسلام آباد — پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے اور پہلگام واقعہ پر بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو انڈیا جیسے معاملے پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا اور پی ٹی آئی وطن کے دفاع میں ہر فورم پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ کل ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کا سبب سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پارٹی کا واضح مؤقف تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا خود ایک "ایکٹ آف وار” کے مترادف ہے، لہٰذا اس حساس موضوع پر آل پارٹی کانفرنس بلانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے لیے پی ٹی آئی ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button