خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی دور میں چھوڑے گئے دہشتگرودں پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے دورے کے دوران نگران وزیر داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مرضی کے بغیر افغانستان کی جیلوں میں قید دہشتگردوں کو پاکستان لاکر آباد کیا گیا۔ اس فیصلے سے ملک میں دہشتگردی بڑھی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت داخلہ میں قائم دیوارِ شہدا کا دورہ کیا۔۔۔۔جہاں انہوں نے وزارت داخلہ کی شہدا گیلری میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کو نصب کیا۔
اس موقع پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے وقت ان لوگوں کو پاکستان بلایا گیا جو ہمارے ملک میں سنگین دہشتگردی میں ملوث تھے۔ ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں اور انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں بین الاقوامی قوانین اور یونائیٹڈ نیشن کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور کررہا ہے
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن پر یقین رکھتے ہیں۔انتخابات کیلئے ایسا ماحول لازمی فراہم کیا جائے کہ شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہو۔