پاکستانی خبریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی تحریک انصاف کیخلاف عدت کے دوران نکاح کیس سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی تحریک انصاف کیخلاف عدت کے دوران نکاح کیس سے متعلق درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی کا دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار،،، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

 

کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی،،، بشری بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے،،، ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 گواہ پیش ہوئے،،، ایک نے وقوعہ آنکھوں سے دیکھا اور دوسرے کوبتایا۔

 

اس پر جج نے کہا کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، ،، قانون کے مطابق ایسے معاملے پرشکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہ ہونا ضروری ہیں،،، قانون کے نزدیک شرائط پوری ہونا ضروری ہیں،،، چشم دید گواہ اور نکاح خواہ بھی عدالت میں موجود ہیں۔

 

عدالت نے وکلا درخواست گزار کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کو طلب جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ ای اٹینڈنس یقینی بنانے کی ہدایت کردی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button