پاکستانی خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا فورسز کی چوکی پر حملہ ناکام، 27 دہشتگرد ہلاک، 25 فوجی شہید

خلیج اردو
اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں میں 27 دہشت گرد ہ مارے گئے۔ 25 بہادرسپوت بھی دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے درابن میں دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرائی،، جس سے عمارت گر گئی ، حملے میں پاک فوج کے تئیس جوان جام شہادت نو ش کر گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروپ نے درابن میں صبح کے وقت سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔۔ فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

 

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا کر خود کش حملہ کر دیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی اور 23 بہادر سپاہی شہید ہوگئے۔۔۔جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے ایک اورکارروائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ جس میں سترہ ملک دشمن ہلاک اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اورمعصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

 

کلاچی میں بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button