خلیج اردو
اسلام آباد: سائفر کیس میں ضمانت کےلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔وکلاکی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت نہ ملی تو نا قابل تلافی نقصان ہوگا، جبکہ چیئر مین پی ٹی آئی عدالتی اطمینان کی حد تک سپریم کورٹ کو شورٹی دینے کو تیار ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اپنے وکلا کے زریعے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو ضمانت نہ ملی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،غیر معینہ مدت تک کسی کو آزادی سے محروم نہیں رکھا
جا سکتا۔
وکلا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موکل ضمانت کیلئے عدالتی اطمینان کی حد تک ضمانتی شورٹی دینے کو بھی تیار ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئ ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار اور ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔