پاکستانی خبریں

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا مرحلہ۔۔۔نادرہ نے ہنگامی خدمات پیش کردیں

خلیج اردو

اسلام آباد: غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا مرحلہ۔۔۔نادرہ نے ہنگامی خدمات پیش کردیں۔خیبرپختونخوا میں 22 موبائل وینز سہولت سروسز پہنچا دی گئیں۔۔۔140 ملازمین دن رات بلاتعطل افغان شہریوں کی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کریں گے۔

 

غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی – نادرا نے ہنگامی بنیادوں پر خیبر پختونخوا میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا۔۔۔۔افغانستان واپس جانے والے شہریوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا نے پورے ملک سے 22 موبائل وینز جمع کر کے  لنڈی کوتل  پہنچا دی ہیں

 

ٹرانزٹ پوائنٹ پر موبائل وینز کی سہولت کے ساتھ 20 کاونٹر بھی تشکیل دیے گیے جس میں نادرا کے 140 ملازمین دن رات 24 گھنٹے بلا تعطیل اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔یکم نومبر سے نادرا نے اپنی یومیہ رجسٹریشن کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 15,000 کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نادرا کے اعلیٰ افسران موقع پے موجود ہیں اور جانے والے غیر ملکیوں کی ہر ممکن مدد کی جا  رہی ہے۔نادرا کے حکام اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ عورتوں ، بزرگوں اور بچوں کو کوئی مشکل پیش نا آئے۔بارڈر پر آنے والے غیر ملکیوں نے نادرا کی موثر خدمات کو خوب سراہا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button