پاکستانی خبریں

بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور اس بار بھی بھارت کو جنگ شروع کرنے کی صورت میں مزا چکھا دیں گے،چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین: بھارت سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ ممکن نہیں

خلیج اردو
پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یہ عمل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا پاکستانی فوج بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے اور ملکی دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ ملکی صورتحال کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ان سے رابطوں کو وسیع کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر محمد امجد: بھارت کو جنگ کا شوق مہنگا پڑے گا
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر بھارت نے جنگ چھیڑی تو اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بھارت کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور اس بار بھی بھارت کو جنگ شروع کرنے کی صورت میں مزا چکھا دیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button