پاکستانی خبریں

نجی اسکیم کے عازمین حج کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ وفد نے وزیراعظم سے عازمین حج کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد مانگ لی۔

وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ عازمین حج کے معاملے پر اپنا کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر سردار یوسف، چئیرمین مولانا عطاء الرحمان، رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، اور اس کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وزیراعظم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ نجی اسکیم کے عازمین حج کے لیے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے حج بحران پر نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button