پاکستانی خبریں

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین کے دورے پر روانہ

خلیج اردو
اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر ججز، وکلاء اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ہمراہ ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چائنا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ایرانی چیف جسٹس سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے بعد وہ ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی تریسٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button