پاکستانی خبریں

پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، علی امین

پانی کی تقسیم میں ناانصافی پر سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی زبردستی اختیار نہیں دے سکتے، علی امین گنڈاپور

خلیج اردو
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے کو پانی میں حق کے مطابق حصہ نہیں مل رہا تو ہم سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر کوئی صوبہ اپنے حق کے مطابق پانی لے رہا ہے تو ہم اس کی مخالفت نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1991 کے آبی معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بننے والی نہر کے لیے 35 فیصد فنڈز ہم فراہم کر رہے ہیں جس سے تین لاکھ ایکڑ زمین آباد ہو گی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک لفظ دکھا دیں جس سے ثابت ہو کہ صوبائی حکومت یا اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو اختیار دیا گیا ہے۔

انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے کسی کو اختیار نہیں دیا اور نہ ہی کسی کو زبردستی اختیار دینے دیا جائے گا۔

افغانستان کے حوالے سے وفاقی وفد کے حالیہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اسے غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ ایسے معاملات پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں ہونے چاہییں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا اس خطے کا گیٹ وے ہے، اور اگر صوبے کو اعتماد میں نہیں لیا جائے گا تو مذاکرات کی کامیابی مشکوک ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button