پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے مائنز اینڈ منرلز بل کو اس کی موجودہ شکل میں پاس کرنے سے انکار کر دیا

مائنز بل 18ویں ترمیم کے منافی، پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت، 2017 ایکٹ میں ترامیم کا مشورہ

خلیج اردو
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان نے مائنز اینڈ منرلز بل کو اس کی موجودہ شکل میں پاس کرنے سے انکار کر دیا اور اسے آئین کی 18ویں ترمیم کے منافی قرار دیا۔ اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت ہوا جس میں سابق سیکرٹری بلدیات حفظ الرحمان سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی اور بل کے اہم نکات میں تبدیلی کی سفارش کی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے مطابق اجلاس میں اکثریت نے نئے بل کے بجائے 2017 کے ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بل میں کئی غیر ضروری شقیں شامل کی گئی ہیں جنہیں اس شکل میں منظور کرنا صوبائی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ بل کو آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مرتب کیا جائے تاکہ صوبے کے وسائل پر مکمل اختیار برقرار رہے اور مستقبل میں وفاق کے ساتھ اختیارات کی رسہ کشی نہ ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button