خلیج اردو
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ہیو ی انڈسٹریز ٹیکسلا کادورہ،،حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت ،آئی ایس پی آر کے مطابق چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا جدید ترین ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کا حامل حید ر ٹینک بہترین فائر پاور،پروٹیکشن اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے۔
حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کے کمپلیکس میں مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور اہم سنگ میل کی کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرٹینک کی رول آوٹ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرتھے ۔۔۔۔تقریب میں چین کے سفیر،چینی کمپنی کے حکام، عسکری وسول حکام بھی شریک ہوئے۔
آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔۔۔ اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔۔۔۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا دورہ بھی کیا، ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے افسروں اور دیگر ورک فورس کے عزم اور شاندار تکنیکی کامیابیوں کو سراہا۔
حیدر ٹینک وارفیئرمیدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت کا حامل ہے جس میں قابل ذکر فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات بھی ہیں۔۔۔ جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ، حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی دفاعی اختراع میں بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔