چار اپریل کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں واپس وطن لایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان حکومت نے ملک میں ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جاری لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتوں کے لئے 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون نے رپوٹ کیا ، اس کا اعلان وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے بدھ کے روز قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے کیا۔
وزیر نے کہا کہ فورم جلد ہی ایک بار پھر اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے ملاقات کرے گا کہ پابندیوں میں نرمی لائی جائے یا اضافہ کیا جائے۔ موصوف نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو4 اپریل کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پروازوسے وطن واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو پہلے جانچ کر کے ان کو الگ رکنے کے لئے مختلف سنٹرز میں بھیجا جائے گا تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ وہ کورونا وائرس کے مریض نہیں ہیں۔
انہو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ، بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے شوروع ہوگی اور اس کے بعد کراچی کے سے شروع کی جاۓ گی۔
انہوں نے کہا ، "ملک بھر میں لاک ڈاؤن پھیل رہا ہے کیونکہ اگر بروقت روک تھام کے اقدامات نہ اٹھائے جاتے تو مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی۔”
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون ، یوسف نے کہا کہ 2 ہزار پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کے 17 طیارے دنیا کے مختلف حصوں میں روانہ کیے جائیں گے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 2238 ہوگئی ہے، اوراموات 31 ہو گئی ہیں ۔
Source : Khaleej Times
02 March 2020






