حکومت نے ’ہنگامی استعمال کی اجازت‘ کے تحت ایک اور کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
اس حالیہ پیش رفت سے متعلق ایک عہدیدار نے بتایا کہ روس کی اسپٹنک فائیو کووڈ-19 ویکسین ملک میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور ہونے والی تیسری ویکسین بن گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی 3 ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
روسی ویکسین سے متعلق حکام کاکہنا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف92فیصد موثر ہے۔
حکام کے مطابق روسی ویکسین منگوانے کی اجازت اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچ جائے گی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے رجسٹریشن بورڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک اور ویکسین کو ای یو اے (ہنگامی استعمال کی اجازت) دی گئی جسے روسی ترقیاتی سرمایہ کاری فنڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے
حکام کاکہنا ہے کہ 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، ماہرین نے بتایا کہ روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔







