بھارتی آرمی میں ذہنی دباؤ اور بڑھتے ہوئی خودکشیوں کے سوال پر انڈین آرمی چیف نے بھی اعتراف کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارواں نے بھارتی آرمی میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں اور ذہنی دباو کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج میں ذہنی دباو کے بارے میں رپورٹ میں نے بھی پڑھی ہے،ہوسکتا ہے کہ ذہنی دباو ہے، میں بھی ذہنی دباو میں ہوں اور یہ بری بات نہیں ہوتی۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اسٹریس سے اچھا کام بھی ہوسکتا ہے،اسٹریس سے نمٹنے کیلئے کئی قدم اٹھائے اور کئی ایڈوائزری بھی دی ہے کہ ذہنی دباو کی کیا کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے اسٹریس کی جانب سے اسٹریس ہٹانے کیلئے مزاحیہ طریقہ اپناتے ہوئے کہا کہ فوج میں ذہنی دباو کی وجہ گھریلو مسائل ہوسکتے ہیں۔






