
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، اور کوئی ایسی صورتحال نہیں بنائی جا سکتی جس میں ہم اپنی پوزیشن یا تیاری میں نرمی لائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں اور کسی ایسی صورتحال کا سامنا ہو جس سے کشیدگی کم ہو سکے۔ انہوں نے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی وارداتیں کرکے اپنی دو ارب کی آبادی کو ڈسٹرب کر رہا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ملکی سکیورٹی کی کوئی فکر نہیں ہے۔






