خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد میں ڈینگی کے گیارہ نئے کیسزرپورٹ ،،، شہراقتدارمیں ڈینگی متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی ۔۔ راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سولہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے 11 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی۔
رواں سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 261 تک پہنچ گئی ۔
ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اوربے نظیر بھٹوہپستال میں زیرعلاج ہیں ۔۔ ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 69 مقدمات درج اور آٹھ عمارتوں کو سیل کیا گیا اور جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔