خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پرہے اور مودی سرکار کی آشیرباد سے آر ایس ایس کے انتہا پسند اب کھلم کھلا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دھمکیاں دینے لگے۔سب سے پہلے ہندو کا نعرے لیکر چلنے والے انتہا پسند ہندؤ حکومتی سرپرستی میں جب چاہیں کسی کو ماریں،پیٹے یا جان سے مار دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی کھلے عام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔۔۔صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بن رہی ہے۔۔۔ نہ مسجد چھوڑی اور نہ ہی گرجا گھر۔۔۔جس کو جب دل کیا آگ لگادی۔
گاؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانا ،ہندؤ انتہا پسندوں کا معمول بن چکا ہے۔۔بی جے پی رہنما آدیہ یوگی کے مطابق مسلمان اور ہندو کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔۔۔ کہا اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا اس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔
اقتدار کے نشے میں چور مودی نے بھارت کو نفرت اور انتہا پسندی کی ایک ایسی آگ میں جھونک دیا جس کا نتیجہ بہت جلد اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہونے کی صورت میں سامنے آئے گا۔