۔
خلیج اردو: پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے میں 100 کے قریب افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کے پی میں فرانزک لیب کے قیام کے ساتھ سی ٹی ڈی کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔