پاکستانی خبریں

بھارت دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،،پاک بھارت کشیدگی پر سفارتی محاذ متحرک، دفتر خارجہ میں ہنگامی بیٹھک

خلیج اردو
اسلام آباد، 25 اپریل 2025
پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بڑھنے پر اسلام آباد میں سفارتی محاذ پر سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ دفتر خارجہ میں ہنگامی بیٹھک طلب کی گئی، جس میں مختلف ممالک کے سفیروں کو بھارت کے یکطرفہ دعوؤں اور پروپیگنڈے پر دوٹوک بریفنگ دی گئی۔

سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو پہلگام حملے سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ بھارت دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اور اس کے اشتعال انگیز اقدامات خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پاکستان نے سفیروں کو یقین دلایا کہ وہ بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button