پاکستانی خبریں

حتا کی پہاڑیوں میں حادثہ: تین ایشیائی کوہ پیما زخمی، قومی گارڈ کی بروقت کارروائی میں اسپتال منتقل

خلیج اردو
دبئی – حتا کی پہاڑیوں میں کوہ پیمائی کے دوران تین ایشیائی افراد زخمی ہو گئے جنہیں قومی گارڈ کے نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے فوری امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا۔

قومی گارڈ کے مطابق متاثرہ افراد کوہ پیمائی کے دوران شدید تھکن اور جسمانی کمزوری کا شکار ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم منگل کے روز موقع پر پہنچی اور ایک منظم میڈیکل ایوی ایشن کے ذریعے زخمیوں کو پہاڑی علاقے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔

قومی گارڈ نے کوہ پیماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی تحفظ کے اصولوں کی سختی سے پیروی کریں اور حفاظتی تدابیر کو نظرانداز نہ کریں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

عوام کو یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 995 پر کال کریں تاکہ بروقت امداد ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button