پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن کے برج خلیفہ پر فلمائےگئے اشتہار کے بعد ایک پاکستانی ہوٹل کی جانب سے ایمریٹس کی تقلید

 

خلیج اردو آن لائن:

جب تخلیق اورجدت کی بات کیجائے  تو دبئی کا نام نظر انداز کرنا مشکل ہے۔ صحرا کو آسمان سے چھوتی عمارتوں میں تبدیل کر دینے والا یہ شہر ہر لمحہ دنیا کو حیران کرتا ہے اور اپنی تقلید پر اکساتا ہے۔

اس شہر کی حکومت سے لے اس میں کام کرنے والی کمپنیوں تک سب تخلیق اور جدت کو اپنا راہنما تصور کرتےہیں۔ حال ہی میں ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنی سروسز کی پروموشن کے لیے برج خلیفہ کی چوٹی پر فلمائے گئے اشتہار کو ہی لے لیں۔ یہ اشتہار اپنی طرز کا ایک انوکھا اشتہار ہے جس نے تمام دنیا کو حیران کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

اگست میں ریلیز ہونے ایمریٹس کے اشتہار میں ایک ایئرا ہوسٹس کو برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے اور یو اے ای کے یو کے کی ریڈ لسٹ نکل جانے کی خوشی کا اظہار کرتے دیکھایا گیا تھا۔

ایمریٹس کی اس اسٹریٹیجی سے دنیا کے بھر کے متعدد بزنسز متاثر ہوئے۔ جبکہ کچھ نے تو ایمریٹس کی تقلید شروع کر دی ہے۔ جیسا کہ ایک پاکستانی ضمیر انصاری نامی ہوٹل نے ایمریٹس کے اشتہار کو کاپی کیا ہے۔

ضمیرانصاری کی ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک بلندی پر کھڑے دیکھایا گیا، خاتون کے ہاتھ میں کچھ پلائے کارڈز ہیں جن پر صارفین کو ہوٹل کی روف ٹاپ ڈائننگ فسیلیٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اشتہار میں بتایا گیا کہ ضمیر انصاری 1984 میں قائم اور بار بی کیو میں اب تک سب سے آگے ہے۔

اشتہار میں مزید بتایا گیا کہ ہوٹل اب نارتھ ناظم آباد میں واپس آگیا ہے۔ اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کےبعد رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد اس اشتہار کو دیکھ چکی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button