متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 21 سال سے زائد عمر کے رہائشی بندوق کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو رہائشی 27 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان منعقد ہونے والی شکار اور گھڑ سواری کی بین الاقوامی ایگزییشن کے دوران ہتھیار خریدنا اور اسکا لائسنس حاصل کرنا چاہتےہیں وہ افراد وزارت داخلہ کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید برآں، لائسنسنگ کی شرائط کے بارے میں وزارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے واضح کیا کہ نمائش کے انعقاد سے قبل ملک کے شہری ہتھیار خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ لائسنس حاصل کرنے والے درخواست گزار کی عمر 21 سال سے کم نہ ہو۔

لائسنس مکمل طور پر تسلی کیے جانے کے بعد جاری کیا جاگے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا ایسے افراد جو یو اے ای کے شہری نہیں ہیں وہ بھی ہتھیار خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بشرطیکہ انکے ممالک نے پیشگی اجازت دی ہو۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button