پاکستانی خبریں

ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی سستی، فی یونٹ 2 روپے 12 پیسے کم

خلیج اردو
کراچی: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ کمی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں میں ہوگا۔ اس فیصلے سے بجلی کے صارفین کو مالی فائدہ پہنچے گا۔

فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button