
خلیج اردو
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ انجینیئر محمد علی مرزا دو ضمانتی مچلکوں کے طور پر ہر ایک پانچ لاکھ روپے جمع کرائیں۔
جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج تھا، جس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ اس سے قبل انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا۔
انجینیئر محمد علی مرزا پر لگائے گئے الزامات کے باوجود عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر کے قانونی عمل میں حق اور انصاف کی برتری کو یقینی بنایا۔






