پاکستانی خبریں

سال 2023 کے آخری ہفتے میں بھی مہنگائی کم نہ ہو سکی۔

خلیج اردو

اسلام آباد: گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ بیاسی فیصد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ سال آٹا ،سبزی ،چاہے ،چاول انڈے ،دالیں تیس سے پچاس فیصد تک مہنگی ہوئیں ۔

 

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.79فیصدر یکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، آٹا 59فیصد چینی 49فیصد ، چاول 45.6 فیصد جبکہ دال ماش 43.70فیصد مہنگی ہوئی۔

 

چائے کی قیمت میں 37.7فیصد ،تازہ دودھ 21.7 فیصد ، انڈے 26.76فیصد، آلو 46.7فیصد ، ٹماٹر 20.9 فیصد جب کہ مچھلی 20.3فیصد ،گوشت 17.42فیصد اورمرغی 17فیصد تک مہنگی ہوئی ۔

 

ماہانہ بنیادوں پر ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30.83فیصدمٓ، ڈرائی فروٹس 5.16فیصد ، دال مسور کی قیمت میں 5.05فیصد جبکہ انڈے ایک ماہ میں 4.73فیصد مہنگے ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button