پاکستانی خبریں

پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے،،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کے کراچی میں مزار قائد کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کیس میں ریما رکس

خلیج اردو
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔

 

کراچی میں مزار قائد کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کیس میں جج نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے موجودہ حالات میں آپ کیا صرف اشتہار پر یقین کر سکتے ہیں؟

 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا جمشید ٹاؤن کے پلاٹ 211 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ تعمیر مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے،، پلازہ میں بکنگ کے لیے اشتہارات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

 

عدالت نے استفسار کیا بکنگ کے لیے اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ وکیل نے جواب دیا مجھ سمیت عام شہری سمجھتا ہے اشتہار جاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہوں گے۔

 

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔درخواست کی سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button