
خلیج اردو
اسلام آباد:عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ ۔ وزارت مذہبی امور نے بڑے ایکشن کی ٹھان لی۔ عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بیان حلفی لینے کی تجویزدے دی۔
میڈیا رپورٹ نے وزارت مذہبی امور کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ وزارت کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا جائے گا۔ عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔
بیان حلفی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ٹور اپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔۔بھیک سے روکنے کے لیے عمرہ زائرین اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کرسکیں گے۔
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ، امدن، ٹیکس اور جائیداد
سے متعلق دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سعودی حکومت
پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی۔
سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ ہے۔بھکاری مافیا کے سبب امیج خراب ہو رہا ہے۔پاکستانی بھکاری عمرے کے بہانے حجاز مقدس میں بھیک مانگتے ہیں۔






