
خلیج اردو: امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کے لیے انٹرویو کی شرط سے چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کردی گئی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق جن افراد کا سیاحتی،کاروباری ویزا گزشتہ 48 ماہ میں ختم ہوگیا وہ اس پروگرام کے اہل ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انٹرویوکی شرط سے چھوٹ کی اہلیت میں توسیع سے ویزوں کی تجدید آسان ہوگئی ہے۔