پاکستانی خبریں

وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع جاری

خلیج اردو
وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت میں استدعا کی گئی تھی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آجر اور اجیر کے تعلقات کے حوالے سے معطل کیا جائے۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ غریب مزدور کے پاس سکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق اگر مزدور کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو نجی ادارہ اپیل میں واجبات سکیورٹی کی مد میں جمع کرائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button