
خلیج اردو
اسلام آباد: ایف آئی اے نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں ملزم حیدر سعید کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔