
خلیج اردو
لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں واضح طور پر نسل کشی کی جا رہی ہے جبکہ خوراک کی فراہمی تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اور اس کے مظالم پر عالمی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ او آئی سی کو مسلم دنیا کے مفادات کا دفاع کرنا چاہیے تھا، مگر وہ اپنا مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور غزہ و کشمیر دونوں ایشوز کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے۔
انہوں نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں بروقت ڈیم بنائے گئے ہوتے تو آج پانی کا بحران نہ ہوتا۔







