
خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فورسز کی تازہ فضائی کارروائیوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ڈرون نے پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا، جس میں 5 بچے بھی شہید ہوئے۔ بمباری سے عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے والے ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیلی کواڈ کاپٹر فائرنگ کرتا رہا، جس کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔
ادھر امداد کی مسلسل بندش کے باعث غزہ میں غذائی بحران سنگین ہو چکا ہے۔ فاقہ کشی کی صورتحال نے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 3 لاکھ بچے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، جب کہ عالمی برادری کی خاموشی انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔






