
خلیج اردو
اسلام آباد، 6 مئی 2025
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سکیورٹی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، اور اس پر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو ایسا جواب دیا ہے جو اُس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا خود کہہ رہا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کو جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ہم نے کہا کہ آپ غیر جانبدار تحقیقات کرائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو اس بار ایسا حشر کریں گے کہ اُن کی پہچان مٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسا حشر ہوگا کہ مائیں بچوں کو کہیں گی بیٹا پاکستان سے پنگا نہ لینا‘‘۔






