پاکستانی خبریں

سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بھاری اکثریت سے کامیاب

خلیج اردو
کراچی، 6 مئی 2025
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب مکمل ہو گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی۔ وقار مہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی امیدوار نگہت مرزا صرف 36 ووٹ حاصل کر سکیں۔ الیکشن میں دو ووٹ مسترد کیے گئے۔

اس مقابلے میں صرف دو امیدوار مدمقابل تھے: وقار مہدی اور نگہت مرزا۔ انتخابی عمل سندھ اسمبلی میں ہوا جہاں سب سے پہلا ووٹ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کاسٹ کیا۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 116، ایم کیو ایم کے 36 اور تحریک انصاف کے 5 ارکان موجود ہیں، جس کے باعث پیپلز پارٹی کو انتخابی عمل میں عددی برتری حاصل تھی۔

ضمنی انتخاب کا یہ مرحلہ پرامن انداز میں مکمل ہوا اور وقار مہدی کی کامیابی کو پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنی مضبوطی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button