پاکستانی خبریں

حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا، بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان

خلیج اردو
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی سستی کرنے پر راضی کر لیا۔ آئی ایم ایف نے بنیادی بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجویز قبول کر لی، جس کے تحت اپریل یا مئی سے فی یونٹ 2 روپے تک کمی متوقع ہے۔

اس حوالے سے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر بھی اہم مذاکرات ہوئے۔ وفد نے جنوری تک 2 ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب تک ڈسکوز کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی، پاور سیکٹر میں مکمل بہتری ممکن نہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری اداروں کی نجکاری کی یقین دہانی کرائی۔ نجکاری پلان میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور 3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو فروخت کرنے کے لیے پرامید ہے۔

میڈیا کے مطابق، روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسے فروخت کرنے یا مشترکہ لیز معاہدے پر دینے کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button