پاکستانی خبریں

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشترکہ موقف قومی وحدت کی عملی مثال ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا نہروں کی تعمیر اور قومی ہم آہنگی پر اہم بیان

خلیج اردو
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کا مشترکہ موقف قومی وحدت کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کی منظوری تک کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی، اور وزیراعظم کا یہ اعلان خوش آئند ہے۔

گورنر نے سندھ طاس معاہدے پر بلاول بھٹو کے دو ٹوک موقف کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا اتفاق رائے کا رویہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام قومی منصوبوں پر اکائیوں کی رضامندی حاصل کرنا خوش آئند طرز عمل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مشاورت اور بات چیت کو تمام مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقہ کار سے ملک میں استحکام اور ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button