پاکستانی خبریں

نہروں کے معاملے پر دو سیاسی ڈرامہ پارٹیوں کی نورا کشتی فی الحال ختم ہوئی،خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کا نہروں کے معاملے پر اہم بیان

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سیاست سے گریز اور چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نہروں کے معاملے پر دو سیاسی ڈرامہ پارٹیوں کی نورا کشتی فی الحال ختم ہوئی ہے۔

بیرسٹر سیف نے مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری 1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی اور اس فیصلے کے مطابق تینوں صوبوں میں نہریں نکالی گئیں، لیکن خیبرپختونخوا میں ابھی تک اس منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا نے 35 فیصد فنڈنگ کی یقین دہانی کرائی ہے اور نہروں کے نئے تنازعے میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خیبرپختونخوا کو محرومی کا شکار بنایا ہے۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو آباد کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button