پاکستانی خبریں

بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پانی کے محاذ پر یکطرفہ اقدامات خطے میں خطرناک نتائج دے سکتے ہیں،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا بھارت کے اقدامات پر اہم بیان

خلیج اردو
اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے پاکستان کے حوالے سے حالیہ اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تعطل یا معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بھارت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہو۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت مستقل انڈس کمیشن کی لازمی سالانہ میٹنگز اگست 2024 میں مؤخر کرنا معاہدے کو عملاً غیر مؤثر بنانے کی کوشش تھی۔ بھارت پہلے ہی معاہدے کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ملاقاتوں سے گریز اسی منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی راہ پر چلا تو اسے برہم پترا کے محاذ پر بھی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پانی کے محاذ پر یکطرفہ اقدامات خطے میں خطرناک نتائج دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button