
خلیج اردو
اسلام آباد: فواد چودھری نے بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت ہمیشہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ چینی قیادت کے ساتھ رابطہ بڑھائیں اور پاکستان کو سفارتی سطح پر عرب ممالک کو اعتماد میں لینے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہو سکے۔
فواد چودھری نے انٹرنیشنل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھارتی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے، اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کو زیادہ دیر تک دفاع کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے حکومتی وزیروں کی پریس کانفرنس کو سراہا لیکن یہ بھی کہا کہ حکومت مودی سے بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اپنے ہی لوگوں سے بات نہیں کرتی۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ انہیں یہ نہیں لگتا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے بات کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی میں بانی کے علاوہ کسی کی بات کی اہمیت نہیں۔





