پاکستانی خبریں

بھارت کے اقدامات پر عمر ایوب کا شدید ردعمل، جنگ کی صورت میں معیشت کی اہمیت پر زور

خلیج اردو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں اور جنگ لڑنے کے لیے ایک مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ جنگ جیتنے کے لیے عوام اور فوج کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ملک کے دفاع کے لیے ہم سب سے پہلے بارڈر پر ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آصف زرداری نے کینال منصوبے پر دستخط کیے ہیں اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مفادات ایک جیسے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button