پاکستانی خبریں

وفاقی حکومت نے لاپتہ ہونے والے افراد کے ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے لاپتہ ہونے والے افراد کے ہر خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

 

وزیر قانون کہتے ہیں وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، یہ ریاست کا ایک مخلصانہ اقدام ہے، یہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ‏لاپتا افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے ریاست نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔5 سال سے زیادہ عرصے والے گمشدہ افراد کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہوں گے، لاپتا افراد کے ہر خاندان کے لیے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

 

اعظم نزیر تارڑ نے کہا، وفاقی کابینہ نے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، یہ ریاست کا مخلصانہ اقدام ہے، یہ رقم متاثرہ خاندانوں کی مشکلات دور کرنے اور ان کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے۔

 

وفاقی وزیر قانون نے کہا، ‏درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا اقدام قابل تحسین ہے، ‏پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button