پاکستانی خبریں

جن لوگوں نے ڈگری کی تصدیق روکی ہے، ان سےمعاملات طے کر لیں،پھر سب ٹھیک ہوجائے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے معنیٰ خیز ریمارکس

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈگری کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نادرا کے آرڈرز معطل کر دیے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن کیانی نے سماعت کے دوران ایچ ای سی اور نادرا کے آرڈرز معطل کرتے ہوئے دونوں اداروں کو ڈی جی نادرا کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سےروک دیا۔

 

جسٹس محسن کیانی نے سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے بھی کسی کی بات نہیں مانی ہوگی تو ڈگری تصدیق نہیں ہو رہی ہوگی، کراچی یونیورسٹی کا ریکارڈ جِن کے پاس ہے وہ کہتے ہیں کہ جج ہم سے معاملات طے کر لے، سب ریکارڈ ٹھیک ہو جائے گا۔

 

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔نادرا نے ڈگری کی تصدیق نہ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل نادرا کو پُول میں شامل کرنے کا آرڈر دے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button