پاکستانی خبریں

افغانستان سے مذاکرات طے نہ پائے تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں

خلیج اردو
سیالکوٹ، 25 اکتوبر 2025
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر افغانستان کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو کھلی جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی طرف سے چار پانچ دن سے کوئی براہِ راست حملہ ریکارڈ نہیں ہوا، مگر افغان طالبان حالیہ حملوں میں بھارتی پراکسی کے ذریعے پاکستان پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پاکستان نے ماضی میں بدترین شکست دی ہے اور ہماری بہادر افواج ملک کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات پر امید ہے اور بات چیت شام تک نتیجہ خیز ہو جانے کا امکان ہے، مگر اگر مذاکرات ناکام رہے تو ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی ذہنی و عملی آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت میں قومی مفاد اور سرحدی سالمیت کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی۔

خواجہ آصف نے عوام سے ہدایت کی کہ وہ افواج کا حوصلہ بڑھائیں اور افواج کو سیاسی و سفارتی محاذ پر کام کرنے کی مکمل حمایت دیں تاکہ مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button