پاکستانی خبریں

احمد فرہاد کے لاپتہ نہ ہونے کے باوجود گمشدگی کی درخواست خارج نہیں ہوگی

خلیج اردو
اسلام آباد:احمد فرہاد کے لاپتہ نہ ہونے کے باوجود گمشدگی کی درخواست خارج نہیں ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بتایا دیا۔۔عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد اس عدالت میں پیش ہوگا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی مبینہ جبری گمشدگی کیس میں حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ احمد فرہاد کی مظفرآباد میں گرفتاری ظاہر ہونے کے بعد یہ کیس غیر موثر ہو جاتا ہے ، اسے نمٹا دیا جائے۔

 

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد اس عدالت میں پیش ہوگا،، جس دن احمد فرہاد کورٹ میں آئے گا ہم پٹیشن نمٹا دیں گے، عدالت نے مزید سماعت 7 جون تک ملتوی کردی

 

دوسری طرف مظفرآبادکی عدالت میں بھی کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ احمد فرہاد کی اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی ، بتایا جاتا ہے کہ اوپر سے حکم ہے،جج نے استفسار کیا اوپرکون ہے؟ آپ بحث نہیں کرسکتے تو ایڈووکیٹ جنرل یا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو پیش کر دیں۔

 

پولیس نے موقف اپنایا کہ ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ عدالت نے دوبارہ بحث کیلئے پھر طلب کرلیا۔عدالت کے باہر شاعر احمد فرہاد کے وکیل نے بتایا ہے کہ احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے، تھانے کے اندر علاج ممکن نہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button