پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کر دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: سنیئر صحافی ارشد شریف کا مبینہ قتل۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے دو ریاستوں کا معاملہ قرار دیا۔۔چیج جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی ایجنسیز کی انکوائری زیادہ موئثر ہوگی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر  سماعت  کی۔ عدالت نے پٹیشنر وکیل شعیب رزاق سے سوال کیا کہ ارشد شریف کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے؟ انہیں کوئی معاونت چاہیے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔۔یہ  دو مختلف ملکوں کا معاملہ ہے، ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں۔۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آجائے گی، اگردرخواستگزارکو کینیا کی رپورٹ پراعتراض ہوا توکیس مزید سن لیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

 

دوسری طرف دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ مرحوم صحافی کا جسد خاکی کیو آر 0632 کے ذرئعے 26 اکتوبر کی رات ایک بجے اسلام آباد پہننچے گا۔  حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے کینیا صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد میت کی پاکستان روانگی کے عمل کو تیز بنایا گیا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button