پاکستانی خبریں

آئی ایم ایف سے مذاکرات، نان فائلرز کے گرد شکنجہ سخت، نئے بجٹ میں سخت اقدامات کی تیاری

خلیج اردو
اسلام آباد، 19 مئی 2025:
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم مذاکرات جاری ہیں جن میں نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔

مذاکرات میں طے پایا ہے کہ نان فائلرز کے لیے گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ بڑی مالیاتی ٹرانزیکشنز بھی نان فائلرز کے لیے ناممکن بنا دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نان فائلرز کی کیٹگری کو ٹیکس سسٹم سے ختم کرنے پر کام کر رہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس نظام کو کارپوریٹ ٹیکس یونٹس تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے، جس کا مقصد کاروباری شفافیت اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کے لیے بھی 4.8 فیصد ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے۔ ان اہداف کو حتمی شکل دینے کے لیے اے پی سی سی (Annual Plan Coordination Committee) کا اجلاس 26 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button