خلیج اردو
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں رسک اسسمنٹ کی رپورٹ بھجوا دی۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر ایک حملہ ہوچکا ہے، دوسرے حملے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کوخط۔ میں انٹلی جنس رپورٹ کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ آزادی مارچ کی وجہ سے عمران خان کیساتھ ساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے۔عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے جس میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بنیادپرست نوجوان کی ٹی ایل پی کی طرف سےانتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا کیونکہ ٹی ایل پی کےبنیادپرست اورغیرتعلیم یافتہ ممبران کویقین ہےکہ ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن کےزمہ دارعمران خان تھے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کاایم ڈبلیوایم کیساتھ اتحادہےجس کی وجہ سے بڑےپیمانےپربم دھماکے،آئی ای ڈی حملے کے امکان سےانکارنہیں کیاجاسکتا۔
وزارت داخلہ نے خط کی ایک کاپی وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہوئے صوبوں کو مارچ کی سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔